یوم جمہوریہ کی پریڈ میں بہادری کے ساتھ نظر آئی ہندوستان کی ثقافتی جھلک
02:15PM Wed 26 Jan, 2022

نئی دہلی: ہندوستان آج اپنا 73 واں یوم جمہوریہ (Republic Day 2022) منا رہا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے 75 طیارے ایئر فورس فلائی پاسٹ کر رہے ہیں۔ اس دوران رافیل جنگجو طیاروں کے ذریعے آسمان میں ایرو ہیڈ فارمیشن کی شکل بنائی گئی۔ وہیں بی ایس ایف کی سیما بھوانی موٹر سائیکل ٹیم نے بھی یوم جمہوریہ پریڈ میں کارنامہ انجام دے کر سب کو حیران کر دیا۔ اس ٹیم میں تمام خواتین سپاہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس بار کورونا وائرس انفیکشن کے تیزی سے پھیلنے کے سبب تقریب میں کچھ احتیاطی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس سال کے یوم جمہوریہ پریڈ میں 16 فوجی ٹیموں، 17 ملٹری بینڈ اور مختلف ریاستوں، محکموں اور مسلح افواج کی 25 جھانکیوں کو شامل کیا گیا۔ یوم جمہوریہ پریڈ-2022 (Republic Day 2022 Celebrations) میں فوج کی نمائندگی گھوڑ سواروں کے ایک دستہ، 14 مشینی (میکینائزڈ) دستے، مارچ کرنے والے 6 فوجی دستوں اور جدید لائٹ ہیلی کاپٹروں کے فلائی پاسٹ کے ذریعے کیا گیا۔ فوج کے مشینی دستے میں ایک پی ٹی-76 ٹینک، ایک سنچورین ٹینک، دو ایم بی ٹی ارجن ایم کے آئی ٹینک، ایک اوٹی-62 ٹوپس بختربند فوجی گاڑی، بی ایم پی کے دو پیدل جنگجو گاڑی نظر آئیں۔ راج پتھ پر فضائیہ کی بہادری کا مظاہرہ راج پتھ پر یوم جمہوریہ 2022 کی پریڈ میں فضائیہ کی طاقت کو بھی جھانکی کی شکل میں دکھایا گیا۔ اس جھانکی میں مگ -21، رافیل، ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر، اشلیشا رڈار اور جینیٹ کو دکھایا گیا ہے۔Seema Bhawani motorcycle team of the Border Security Force (BSF) wow crowds at the Republic Day parade pic.twitter.com/W2K77CvbJX
— ANI (@ANI) January 26, 2022
یوم جمہوریہ 2022 کی پریڈ: راج پتھ پر یوم جمہوریہ کی پریڈ میں بارڈر سیکورٹی فورسیز (BSF) بینڈ کے اونٹوں نے بھی پرفارم کیا۔ پریڈ میں ہندوستانی بحریہ کی جھانکی کا بھی مظاہرہ#RepublicDayParade | Indian Air Force tableau displays the theme 'Indian Air Force Transforming for the future'. It showcases scaled-down models of MiG-21, Gnat, Light Combat Helicopter (LCH), Aslesha radar and Rafale aircraft. #RepublicDay pic.twitter.com/t1iaU7OsTX
— ANI (@ANI) January 26, 2022
راج پتھ پر ہندوستانی بحریہ کی جھانکی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ اس جھانکی میں بحریہ کی کثیر جہتی صلاحیتوں کی نمائش کی گئی۔ اس کے ساتھ خود انحصار ہندوستان اور آزادی کا امرت مہوتسو بھی دکھایا گیا۔The Camel-mounted band of the Border Security Force at the 73rd Republic Day at Rajpath pic.twitter.com/Lusl6VOUPT
— ANI (@ANI) January 26, 2022
Indian Navy tableau participates in the #RepublicDayParade at Rajpath
The tableau is designed with an aim to showcase the multi-dimensional capabilities of the Navy as well as highlight key inductions under 'Atmanirbhar Bharat'. 'Azadi ka Amrit Mahotsav' also finds a spl mention pic.twitter.com/70zAoOXHL3 — ANI (@ANI) January 26, 2022