اختلاف رائے کی آوازوں کو دبانے کے لیے انسداد دہشت گردی قوانین کا غلط استعمال جمہوریت کے خلاف... جسٹس چندرچوڑ

02:11PM Tue 13 Jul, 2021

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے اختلاف رائے کی آوازوں کو دبانے کے لئے انسداد دہشت گردی قوانین کے غلط استعمال کو جمہوریت کے خلاف قرار دیا ہے جسٹس چندرچوڑ نے پیر کی دیر شام کو ہند- امریکہ قانونی تعلقات سے متعلق ایک پروگرام میں کہا کہ انسداد دہشت گردی قانون سمیت انسداد جرائم کے مختلف قوانین کا غلط استعمال کرکے اختلاف رائے کی آوازوں کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے، جو جمہوریت کے حق میں نہیں ہے۔ انہوں نے عدالتوں کو ترجیحی بنیادوں پر شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کا مشورہ دیا۔ جسٹس چندرچوڑ نے کہا کہ ہندوستان سب سے قدیم اور سب سے بڑی جمہوریت ہے اور اس ناطے وہ مختلف محاذوں پر مختلف نظریات کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارا آئین بھی انسانی حقوق کے تئیں پختہ عہد بندی ظاہر کرتا ہے"۔