پاکستان نے OIC کی میٹنگ میں اٹھایا کشمیر کا معاملہ ، مسلم ممالک سے کیا یہ بڑا مطالبہ
02:03PM Mon 20 Dec, 2021
اسلام آباد : پاکستان (Pakistan) نے پھر سے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر کشمیر کا معاملہ اٹھایا ہے ۔ اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی (Organisation of Islamic Cooperation) سے وابستہ پروگرام میں کشمیر کا ایجنڈہ رکھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے سبھی مسلم ممالک سے کہا کہ وہ کشمیر کے معاملہ (Kashmir Issue) پر متحدہ منصوبہ بنائیں ۔ او آئی سی کے کاونسل آف فارن منسٹرس 71 ویں ایکسٹرا آرڈینری سیشن کو خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے لوگ اپنے جمہوری اور انسانی حقوق کیلئے مسلم ممالک کی جانب دیکھ رہے ہیں ۔ دراصل مسلم ممالک کی اس تنظیم کی یہ میٹنگ افغانستان کے معاملہ پر ہوئی ہے ۔
نیوز انٹرنیشنل کے مطابق مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ سے وابستہ اس پروگرام میں عمران خان نے کہا کہ او آئی سی کو اسلام کی تعلیم اور پیغمبر اسلام کے پیار اور لگاو کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہئے ۔
پاکستان کے فوجی سربراہ نے بھی الاپا کشمیر راگ
وہیں پاکستان کے فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ نے بھی کہا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر مسئلہ کو حل ہونا چاہئے تاکہ علاقہ میں امن اور ہم آہنگی قائم رہے ۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کے ساتھ میٹنگ میں یہ بات کہی تھی ۔
پاکستان کی فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کو آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام بنائے رکھنے کیلئے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا ۔ پاکستان چاہتا ہے کہ وہ اس علاقہ میں امن اور ہم آہنگی بنائے رکھنے کیلئے اپنے سبھی پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتا ہے ۔
دراصل اگست 2019 میں ہندوستانی حکومت نے جموں و کشمیر کو دیا گیا خصوصی درجہ واپس لیتے ہوئے آرٹیکل 370 کو ہٹا دیا تھا اور اس کو یوٹی اعلان کیا تھا ۔ اس کے بعد سے ہی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات خراب ہوگئے تھے ۔ پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت مختلف عالمی فورم پر ہندوستان کے اس فیصلہ کی مخالفت کی تھی اور کشمیر معاملہ میں مداخلت کا مطالبہ کیا تھا ۔