مغربی بنگال انتخابی نتائج سے قبل جزوی لاک ڈاؤن نافذ
08:12AM Sat 1 May, 2021
کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی گنتی کل ہونی ہے جس کے بعد یہ طے ہو گا کہ ممتا بنرجی تیسری مرتبہ اقتدار میں واپس آ ئیں گی یا وہاں کوئی بدلاؤ ہوگا۔ گنتی سے دو دن پہلے ہی مغربی بنگال حکومت نے ریاست میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
مغربی بنگال حکومت نے کووڈ 19 کے مسلسل بڑھتے قہر کے پیش نظر کل ریاست میں جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا اور اس حکم کو فوری طور پر نافذ العمل بھی کر دیا گیا۔
حکومت کی جانب سے جاری حکم کے مطابق جزوی لاک ڈاؤن کے دوران سبھی بازار ہر روز صرف پانچ گھنٹے صبح سات بجے سے 10 بجے اور دوپہر تین بجے سے پانچ بجے تک ہی کھلیں رہے گے۔ وہیں شاپنگ مال، بیوٹی پارلر، سنیما ہال، ریسٹورینٹ اور بار، اسپورٹ کمپلکس، جم، اسپا اور سومئنگ پل بند رہیں گے۔ صارفین اشیا کی ہوم ڈلیوری اور آن لائن خدمات کی اجازت دی گئی ہے۔
حکم میں کہا گیا ہےکہ انتخابی ووٹوں کی گنتی کا عمل اور ریلیاں / فتح کے جلوس الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری رہنما ہدایات پر پہلے کی طرح عمل درآمد کیا جائے گا۔