بھٹکل ٹاؤن پی ایس آئی ایچ بی کڈگنٹی اتر کینرا ضلع کے بہترین پی ایس آئی ایوارڈ سے سرفراز
12:55PM Sun 30 Jan, 2022

بھٹکل: 30 جنوری، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران بھٹکل میں بہترین خدمات انجام دینے پر بھٹکل ٹاؤن پی ایس آئی ایچ بی کڈگنٹی کو ضلع کے بہترین پی ایس آئی ایوارڈ (کورونا وارئیر) سے سرفراز کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ان کو نومنتخب ضلع انچارج وزیر کوٹا شری نواس پجاری کے ہاتھوں کاروار میں منعقد یوم جمہوریہ تقریب میں دیا گیا تھا ۔اس موقع پر ضلع ایس پی ڈاکٹر سومن پینیکر، ضلع پنچایت سی ای او پریانکا اور دیگر افسران موجود تھے۔
