اچانک لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے مریم یوتھ کے نوجوانوں کے لیے رکھا گیا تربیتی پروگرام: فائیر بریگیڈ عملے نے کی شرکت
03:47PM Thu 4 Mar, 2021
بھٹکل: 4 مارچ،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کہیں اچانک آگ لگ جائے تو انسان گھبراجاتا ہے اور آگ کو بجھانے کے لیے اسے کوئی تدبیر سجھائی نہیں دیتی ہےاور جب تک آگ کو قابو میں کیا جاتا ہے تب تک آگ کئی ایک چیزیں بھسم کرچکی ہوتی ہے۔ ایسے میں چند آسان طریقوں کے ذریعے آگ پر قابو پانے کے طریقوں کو دکھانے کے لیے مریم علی مسجد کے قرب و جوار میں رہنے والے نوجوانوں کے لیے فائیر بریگیڈ نے مریم یوتھ کے اشتراک سےایک تربیتی پروگرام منعقد کیا تھا ۔
فائیر بریگیڈ والوں کا کہنا تھا کہ بھٹکل کے نوجوان کہیں پر بھی آگ لگنے اور دوسرے حادثات میں فوری مدد کو آگے آتے ہیں ایسے میں اگر وہ اس کو سیکھ جائیں گے تو انہیں اسے اور آسانی ہوگی اور وہ جلد ہی آگ پر قابو پاسکیں گے۔
اس موقع پر فائیر بریگیڈ عملے نے شرکت کرتے ہوئے عوام کو بہترین طریقے پر آگ کو بجھانے کا طریقہ سکھایا اور اچانک آگ لگنے کے موقع پر اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیربھی سکھائی۔ اس موقع پر محلہ کے ذمہ دار جناب عنایت اللہ شابندری صاحب، مریم علی مسجد کے سکریٹری مولانا عُمیر خلیفہ ندوی وغیرہ موجود تھے۔ جبکہ فائیر بریگیڈ ٹیم میں ایس رمیش ، محمد شفیع، رگھو اچاری، شیو پرساد، سچن، اکشے اور پرشوتم موجود تھے۔