کورونا کے چلتے امسال میلاد النبی ؐکے موقع پر ریاستی حکومت کی طرف سے عوامی مقامات پر جلسہ و جلوس پر رہے گی پابندی
01:46PM Mon 19 Oct, 2020
بینگلورو: 19 اکتوبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی حکومت نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر عوامی مقامات پر جلسہ و جلوس کی اجازت دینے سے منع کردیا ہے اور کسی بھی قسم کے عوامی پروگرام پر پابندی عائد کردی ہے۔ریاستی حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ ریاست میں بڑھتے کورونا معاملات کو دیکھتے ہوئے اس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ میلاد کے موقع پر دن یا رات میں کسی بھی عوامی جگہ پر کوئی پروگرام یا میلاد کی محفل اور ثقافتی پرپروگرام منعقد نہیں کیے جاسکیں گے۔
ان تمام احکامات کو ریاستی حکومت کی طرف سے سرکاری افسران سمیت وقف بورڈ کو سونپا گیا ہے اور ریاست بھر میں اس کو پہنچانےکا حکم دیا گیا ہے۔