ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے جالی پٹن پنچایت چیف افسر کو دیا گیا میمورنڈم: جلد از جلد نالیوں کی صفائی کرنے کی مانگ

04:14PM Thu 10 Feb, 2022

بھٹکل: 10 فروری، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  آج ویلفیئر پارٹی آف انڈیا بھٹکل شاخ کی جانب سے جالی پٹن پنچایت چیف افسر رامچندرا ورنیکر کو ایک  میمورنڈم دیا گیا جس میں پنچایت حدود میں نالیوں کی صفائی ستھرائی نہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے 15 دنوں کے اندر صفائی کرنے کی مانگ کی گئی۔ اس موقع پر شوکت خطیب نے میمورنڈم پڑھتے ہوئے کہا کہ بھٹکل کے پنچایت حدود میں کوئی بھی  ڈھنگ کا کام نہیں ہو رہا ہے یہاں تک کہ نالیوں میں جو گندا پانی جمع رہتا ہے اسکی بھی صفائی نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں  مچھرجمع ہورہے ہیں اور ملیریا جیسی بیماریاں  پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جارہاہے ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پندرہ دنوں کے اندر نالیوں کی صفائی ستھرائی نہ ہونے پر ویلفئیر پارٹی کی طرف سے سخت احتجاج کیا جائے گا ۔ چیف افسر سے میمورنڈم وصول کرتے ہوئے اس تعلق سے جلد از جلد کارروائی کرنے کی یقین دہانی کی۔   اس موقع پر ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کے ذمہ داران موجود رہے۔