ڈاکٹر سید سلیم ایس ایم انجمن کالج بورڈ کے سکریٹری منتخب
01:44PM Sat 5 Sep, 2020
بھٹکل: 5 ستمبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کی انتظامیہ نشست میں آج انجمن کالج بورڈ کے سکریٹری کے طور پر ڈاکٹر سید سلیم ایس ایم کو منتخب کیا گیا ہے۔ جبکہ انجمن کی خالی نشست کے لیے مصدق علی اکبرا کو چنا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سال انجمن کے انتخابات کے بعد عہدیداران کومنتخب کیا گیا تھا جس میں انجمن کالج بورڈ کے سکریٹری کے طور پر جناب محسن شاہ بندری کا انتخاب عمل میں آیا تھا مگرکچھ ماہ بعد ہی انہوں نے کالج بورڈ سکریٹری سمیت انجمن کی انتظامیہ سے ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔ 8/ اگست کو ان کا استعفیٰ قبول کرنے کے بعد اس جگہ کو آج پُر کیا گیا۔
ادارہ بھٹکلیس ان دونوں حضرات کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں خلوص کے ساتھ قوم و ملت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔