’رات میں کرفیو اور دن میں ریلی سمجھ سے بالاتر‘، ورون گاندھی کا پھر یوگی حکومت پر حملہ

04:28PM Mon 27 Dec, 2021

لکھنؤ: بی جے پی رکن پارلیمان ورون گاندھی نے بڑھتے کورونا انفکشن کی وجہ سے رات میں کرفیو نافذ کرنے کے فیصلے پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ رات میں کرفیو کا نفاذ اور دن میں ریلیوں میں لاکھوں افراد کو بلانا یہ عام شہری کی سمجھ سے بالاتر ہے۔
ورون نے پیر کو اس ضمن میں ٹوئٹ کیا اور لکھا ’رات میں کرفیو کا نفاذ اور دن میں ریلیوں میں لاکھوں افراد کو بلانا، یہ عام شہری کی سمجھ سے پرے ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’یوپی کی محدود طبی سہولیات کے پیش نظر ہمیں ایمانداری سے یہ طے کرنا پڑے گا کہ ہمیں مہلک اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنا ہے یا انتخابی طاقت کا مظاہرہ‘۔