بی جے پی کو مسلمانوں کا ایک  ووٹ نہیں ملتا۔ وزیر اعلیٰ لاؤڈ اسپکیر پر دی جانے والی اذان کے خلاف کارروائی کریں: پر مود متالک 

02:00PM Thu 5 May, 2022

بنگلورو: 5 مئی ،2022 (ایجنسی ) "مسلمان کبھی بھی بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے ہیں اس کے باوجود وزیر اعلیٰ بومائی مسلمانوں کی اذان کے خلاف کارروائی کرنے سے کیوں گھبرا رہے ہیں؟ وزیر اعلیٰ کو چاہیے کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق لاؤڈ اسپیکر پر دی جانے والی اذان پر روک لگائیں۔ اگر انہوں نے اذان کے خلاف کارروائی نہیں کی تو اس کے خلاف ہندو مندروں میں 9 مئی کو صبح ہنومان چالیسہ پڑھاجائیگا،اس کے علاوہ سوپرابھات بھی گایاجائیگا"۔اس بات کی اطلاع شری رام سینا کے صدر پرمود متالک نے دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا  کہ ریاست بھر میں9 مئی کی صبح ایک ہزار سے زائد مندروں میں بھجن،ہنومان چالیسہ اور سوپرابھات پڑھاجائیگا۔مسلمان اذان کے دوران زیادہ شدت سے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کررہے ہیں،حکومت کی طرف سے انہیں  خبردار کیے جانے کے باوجود لاؤڈ اسپیکر کا بے جا استعمال ہورہاہے۔