انتخابات کے قریب کرناٹک حکومت نے لیا  بڑا فیصلہ: اقلیتوں کیلئے چار فیصد ریزرویشن ہوگا ختم

11:16AM Sat 25 Mar, 2023

بنگلورو: کرناٹک سرکار نے جمعہ کو مذہبی اقلیتوں کیلئے چار فیصد ریزرویشن ختم کرنے اور اس کو ریاست کی دو اہم کمیونٹی کے موجودہ ریزرویشن میں جوڑنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا ہے ۔ کرناٹک میں اقلیتوں کیلئے چار فیصد ریزرویشن اب برابر طور پر تقسیم کیا جائے گا اور ریاست کے ووکلیگا اور لنگایت کمیونٹی کے موجودہ ریزرویشن میں جوڑا جائے گا ۔ ووکلیگا اور لنگایت کمیونٹی کیلئے پچھلے سال بیلگاوی اسمبلی سیشن کے دوران دو سی اور دی ڈی کی دو نئی ریزرویشن کٹیگریاں بنائی گئی تھیں ۔ کابینہ نے مذہبی اقلیتوں کو اقتصادی طور سے کمزور کٹیگری (ای ڈبیو ایس) کٹیگری کے تحت لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ اسمبلی الیکشن سے پہلے کیا گیا ہے ۔ وزیراعلی بسوراج بومائی نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی اقلیتوں کا ریزرویشن ختم کردیا جائے گا اور کسی شرط کی تبدیلی کے بغیر ای ڈبلیو ایس کٹیگری کے دس فیصد پول کے تحت لایا گیا ہے۔ بومائی نے کہا کہ اقلیتوں کیلئے چار فیصد ریزرویشن کو دو سی اور دو ڈی کے درمیان دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا ۔ ووکالیگا اور دیگر کیلئے چار فیصد ریزرویشن بڑھ کر چھ فیصد ہوجائے گا جبکہ ویرشیو پنچم سالی اور دیگر (لنگایت) ، جنہیں پانچ فیصد ریزرویشن مل رہا تھا، انہیں اب سات فیصد ملے گا ۔