کاروار  ڈپٹی کمشنر کے  دفتر میں  یوم آئین منایا گیا

12:17PM Fri 26 Nov, 2021

کاروار: 26 نومبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) 26  نومبر آزاد ہندوستان کی تاریخ کا وہ یاد گار دن ہے جب کہ اسی تاریخ کو 1949 میں معماران قوم نے ایک نئے دستور کو بنایا تھا۔ جس کی یاد میں ہر سال 26 نومبر کو یوم دستور /یوم آئین منایا جاتا ہے۔ اسی کے چلتے آج صبح کاروار ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں دستور کا مقدمہ پڑھا گیا  اور تمام افسران کو دستور پر حلف دلاتے ہوئے اس کی پاسداری کرنے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران موجود رہے۔