کرناٹک کے عوام کو لگا بجلی کا جھٹکا: بجلی  کے نرخوں میں ہوا اضافہ

04:32PM Mon 4 Apr, 2022

بنگلورو: 4 اپریل 22 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک بھر میں پٹرول، ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے پریشان  ریاستی حکومت نے کرناٹک کے عوام کو اب بجلی کا جھٹکا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کا اعلان کیا ہے جو کہ یکم اپریل سے گاہکوں پر لاگوں ہونگے۔ پچھلے سال ہی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 30 پیسے کا اضافہ کیا تھا لیکن اب 5.1 روپئے کا اضافہ کرنے کیلئے میسکام نے حکومت سے سفارش کی تھی، لیکن حکومت نے اب فی یونٹ 35 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے جو کہ یکم اپریل سے ہی نافذ کیاجائیگا۔ ریاست میں قیمتوں کے اضافہ کیلئے بجلی سپلائی کمپنیاں میسکام، بیسکام، ہیسکام، چیسکام سمیت کئی کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کی سفارش کی تھی جس کے بعد حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے اس وقت جو 35 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے اگر ماہانہ اس کا اوسط نکالا جائے تو ماہانہ 200تا300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گاہکوں کو ہر مہینہ80 روپئے تک کی رقم زائد  اداکرنی پڑے گی جو ایک غریب اور متوسط طبقہ کے لیے بوجھ ثابت ہوسکتی ہے۔