انجمن بی بی اے کے طالب علم کو یونیورسٹی سطح کے ٹیکونڈو میں ملا دوسرا مقام

01:42PM Sun 18 Dec, 2022

بھٹکل : 18 دسمبر، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن کے بی بی اے سال دوم کے طالب علم محمد اشہم بن اشفاق موٹیا نے  یونیورسٹی سطح کے سنگل زون ٹیکونڈو مقابلے میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔اس کی اطلاع کالج پرنسپال کی طرف سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ مقابلے دھارواڑ میں 17 دسمبر کو منعقد ہوئے تھے۔ طالب علم کی رہنمائی کرنے والے کالج فزیکل ڈائرکٹر موہن میستا اور کامیاب طالب علم  کو انجمن انتظامیہ کے عہدیداران ، کالج بورڈ سکریٹری ،پرنسپال وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔