معروف سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو ملی عبوری ضمانت، سپریم کورٹ میں دوران سماعت ہوا فیصلہ

11:57AM Fri 2 Sep, 2022

نئی دہلی : 2 ستمبر،2022 (ایجنسی) معروف سماجی کارکن تیستا سیٹلواد کو سپریم کورٹ نے عبوری ضمانت دے دی ہے۔ انھیں گجرات فسادات کے فیصلے کے بعد سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔  سال 2002 میں ہوئے گجرات فسادات کے بعد حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی مبینہ سازش کے الزام میں گرفتار سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو سپریم کورٹ نے عبوری ضمانت دے دی ہے۔ جو کہ جون سے جیل میں قید تھیں۔ انھوں نے ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا۔ اب ان کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر گجرات ہائی کورٹ  میں سماعت جاری رہے گی۔ چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت (UU Lalit) کی زیرقیادت بنچ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کو معاملے کے زیر التوا ہونے کے دوران عبوری ضمانت کی درخواست پر غور کرنا چاہیے۔ یہ ایک ریکارڈ کی بات ہے کہ (سیٹلواد) کو سات دن کے لئے پولیس کی تحویل میں دیا گیا تھا اور پولیس ہر روز ان سے تفتیش کرتی ہے... اور وہ بدستور عدالتی حراست میں تھی۔ سیٹلواد کو اس سال 25 جون کو گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ یہ الزامات 12-2022 کی مدت سے متعلق ہیں، عدالت نے کہا کہ تفتیشی ایجنسی کو سات دن تک حراستی تفتیش کا فائدہ ملا ہے۔ وہیں جمعرات کو سماعت کے دوران ججوں نے کہا کہ سیٹلواد دو ماہ سے زیادہ عرصے سے جیل میں تھیں اور ابھی تک کوئی چارج شیٹ داخل نہیں کی گئی ہے۔ بنچ نے کہا کہ انھیں تحقیقات میں تعاون کرنا چاہیے۔ سیٹلواد کو اب ضمانت کی رسمی کارروائیوں کے بعد رہا کیا جائے گا۔ جیسا کہ ان کا پاسپورٹ جمع کرانا ہوگا، جس کے لیے انھیں جلد سے جلد متعلقہ عدالت کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے۔