بھٹکل بندر روڈ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان جاں بحق: عشاء بعد ہوئی تدفین
12:36PM Wed 18 Aug, 2021

بھٹکل: 18 اگست،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل بندر روڈ ڈونگر پلی کے قریب کل دیر رات کار اور بائک کے درمیان پیش آئے سڑک حادثے میں شدید طور پر زخمی نوجوان آج منی پال اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ نوجوان کی شناخت شیرکلی ہونڈا کے رہنے والے 21 سالہ محمد حُسین ابن حنیف بُڈن گیری کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔
پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گذشتہ کل دیر رات تین نوجوان ایک بائک پر سوار ہوکر بندر جارہے تھے کہ راستے میں ان کی بائک کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں محمد حسین شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کے دیگر دو ساتھیوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ حسین کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد منی پال لے جایا گیا تھا جہاں آج اس نے آخری سانس لے لی۔
اس تعلق سے بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔
مرحوم کی جنازہ نماز عشاء بعد تنظیم مسجد میں ادا کی گئی اور نوائط کالونی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔

