لائف کیر کی جانب سے رابطہ میں منعقد ہوا مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ: دو سو سے زائد افراد نے اٹھایا فائدہ ۔۔دیکھیں ویڈیو

03:10PM Thu 16 Dec, 2021

بھٹکل : 16 دسمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  لائف کیر اور جے سی آئی نامی تنظیم کی جانب سے مشترکہ طور پر  آج صبح رابطہ سوسائٹی میں مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ منعقد کیا گیا جس سے دو سو سے زائد  مریضوں نے فائدہ اٹھایا۔ چیک اپ کیمپ کے باقاعدہ آغاز سے قبل افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی مسٹر بیلی ایپا، لائف کئیر کے مینجنگ ڈائرکٹر  سلمان جوباپو، مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر ایس ایم سید پرویز، بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل عتیق الرحمٰن منیری، سابق سکریٹری جنرل یونس قاضیا،  گنپتی نائک، ڈاکٹر محمد یاسین سوداگر، جے سی پانڈورنگ نائک نے شرکت کی اور مختصر طور پر اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق  آج کے اس کیمپ میں   پانچ داکٹروں ، 15 نرسوں اور 6 لیب ٹکنیشین  کی خدمات حاصل کرکے 200 سے زائد افراد کا معائنہ کیا گیا اور ان میں سے کئی افراد کو مفت گولیاں بھی دی گئی جس میں جنرل فزیشن، ذیابطیس کے ماہر، ارتھوپیڈک سرجن، چلڈرن اسپیشلسٹ، ڈینٹل ڈاکٹر اور ماسٹر فزیو تھراپسٹ نے   مریضوں کی مفت جانچ کی۔  اس موقع پر ڈاکٹر وں کی ہدایت  پر ای سی جی، شوگر، بی پی، لپیڈ پروفائل، یوریک ایسیڈ وغیرہ  ٹیسٹ بھی بالکل مفت کیے  گئے۔   https://www.youtube.com/watch?v=oWIsGNKJmyM