ریاست میں کب سے کھلیں گے اسکول اور کالج؟؟؟: کل وزیر اعلیٰ لے سکتے ہیں حتمی فیصلہ
02:51PM Sun 22 Nov, 2020
بینگلور: 22 نومبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی حکومت پی یو کالجس اور اسکولوں کو دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں کافی پس و پیش میں مبتلا ہے۔ اس لیے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا کی دوسری لہر بہت جلد آسکتی ہے۔
ریاست میں لوگوں کی رائے جاننے کے بعد بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اس وقت صرف ہائی اسکول اور پی یو کالجس کو کھولا جائے جس کے تعلق سے محکمہ تعلیمات نے اپنی رپورٹ اعلیٰ افسران کو سونپ دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے اس سلسلہ میں کل پیر کے روز ایک نشست بلائی ہے جس میں وہ اس تعلق سے حتمی فیصلہ لے سکتے ہیں جس میں محکمہ تعلیمات کے افسران سمیت محکمہ صحت کے افسران بھی موجود رہیں گے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ہریانہ اور مہاراشٹرا میں اسکول نہ کھولنے کا اعلان کیا جاچکا ہے جبکہ ریاست کرناٹک میں اب تک اس سلسلہ میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ریاست میں ڈگری ،پی جی،ڈپلومااورانجنئرنگ کالجوں کے لیے17 نومبر سے کلاسس شروع ہوچکے ہیں اور پوری احتیاط کے ساتھ ان کو کلاسس لیے جارہے ہیں جن اب تک 15 فیصد طلبہ ہی حاضر ہورہے ہیں۔