New executive members elected for Markaz Al Nawaith Abu Dhabi

10:00PM Sun 9 Feb, 2025

ابو ظبی: 09 فروری،2025 (پریس ریلیز) مرکز النوائط ابوظبی کے انتخابات 8 فروری 2025 کو ابراہیمی ریسٹورنٹ، الیکٹرا اسٹریٹ میں شام 8 بجے سے رات 10 بجے تک منعقد کیے گئے۔ اس انتخابی عمل میں کمیونٹی کے معزز اراکین نے بھرپور شرکت کی اور جمہوری طریقے سے نئی انتظامیہ کا انتخاب کیا گیا۔

الیکشن کمشنر عطیف اُدیاور نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار انتخابات کو مزید شفاف اور کامیاب بنانے کے لیے ہمارے اپنے جدید سافٹ ویئر کا استعمال کیا گیا، جس کے ذریعے ووٹنگ کے تمام مراحل کو منصفانہ اور منظم انداز میں مکمل کیا گیا۔

منتخب امیدواروں کی فہرست درج ذیل ہے:

1۔ جناب سید سمیر شربڈی

2۔ جناب محب اللہ سیدی احمدا

3۔ جناب آفتاب یم جے

4۔ جناب غزالی عسکری

5۔ جناب اشرف علی مصباء

6۔ جناب مصعب مصباء

7۔ ڈاکٹر حامد صدیق

8۔ جناب فضیل مصباء

9۔ جناب یس یم سید عبدالرؤف

10۔ جناب حارث شابندری

11۔ جناب ایمن خلیفہ

12۔ جناب پرویز گوائی

13۔ جناب  صالح علی اکبرا

14۔ جناب یس یم سید مدثر

 

اس کے علاوہ انتخابی عمل کے تسلسل اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے درج ذیل سابقہ ایگزیکٹو اراکین کو برقرار رکھا گیا:

1۔ جناب عاطف ادیاور

2۔  جناب جہاد دامدا

3۔ جناب داؤد مصبا

ساتھ ہی العین حلقہ سے مولانا نعمان جوکاکواور اظہار صدیق صاحب کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

مرکز کے عہدیداروں کا انتخاب آئندہ انتظامیہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔