کمٹہ کی مرجان قومی شاہراہ پر بائک کی ٹینکر سے ٹکر : بائک سوار کی موقع پر ہی ہوئی موت
03:16PM Fri 2 Jul, 2021
کمٹہ : 2 جون،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کمٹہ کی مرجان قومی شاہراہ پر آج دوپہر کو ٹینکر کی ٹکر سے بائک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت کمانی کے رہنے والے رمیش ہری کانت (43) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ٹینکر انکولہ سے کمٹہ کی طرف جارہی تھی کہ مرجان ہائی وے پر مخالف سمت سے آرہی بائک سے اس کی ٹکر ہوگئی جس کے بعد ٹینکر بائک کو گھسیٹتے ہوئے قریب پانچ سے چھ کلو میٹر دور لے گئی ۔ پتہ چلا ہے کہ ٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
کمٹہ پی ایس آئی آنند مورتی نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں کمٹہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہےاورتحقیقات جاری ہیں۔
کمٹہ پی ایس آئی آنند مورتی نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں کمٹہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہےاورتحقیقات جاری ہیں۔