بس ڈرائیور کی بیٹی ثنا علی کا ’اسرو‘ میں سائنسدان کے طور پر انتخاب، تعلیم دلانے کے لئے والدہ نے زیور رکھے تھے رہن

01:46PM Sun 15 Jan, 2023

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے ملحق ودیشا کی ثنا علی نے ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) میں بطور ٹیکنیکل اسسٹنٹ منتخب ہو کر کامیابی کی مثال قائم کر دی ہے۔ ثنا کے والد کا یہ خواب تھا کہ بیٹی بڑی ہو کر ملک کی خدمت کرے، جبکہ لوگ انہیں جلد اس کے ہاتھ پیلے کرنے کی صلاح دیتے تھے۔ ثنا کی کامیابی اس لئے بھی خاص ہے کہ ایک تو وہ لڑکی ہے اور متوسط مسلم کنبہ سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کو تعلیم دلانے کے لئے والدین نے جدوجہد بھی کی۔ اسرو میں ان کے انتخاب کے بعد سی ایم شیوراج سنگھ چوہان اور مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے انہیں مبارکباد دی ہے۔