Nawait Mahfil Gears Up for Elections: New Administration to be Chosen on February 22nd

09:40PM Sat 3 Feb, 2024

بھٹکل: 3 فروری،2024 (بھٹکلیس نیوز بیورو) نوائط محفل کی نئی انتظامیہ کے لیے انشاء اللہ 29 فروری کو  سہ سالہ عام انتخابات عمل میں آرہے ہیں ، جس کی اطلاع الیکشن کمشنر جناب محی الدین جیلانی شابندری صاحب و معاونین جناب عجائب  شبیر اور جناب اسلم ولکی  نے اخباری بیان جاری کرکے دی ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ  انتخابات 29 فروری کو صبح 10 بجے منعقد ہونگے جس کی گنتی دوسرے دن یعنی یکم مارچ کو کی جائے گی ۔ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے  تمام  عام ممبران کو انتخابات سے پہلے تک ممبری فیس ادا کرنی ضروری ہوگی، جس کے بعد ایک ممبر 27؍ووٹ ڈال سکے گا اس سے زائد ووٹ ڈالنے پر بلیٹ پیپر رد کیا جائے گا ۔

 

تفصیلات کے مطابق  نوائط محفل کی سبکدوش انتظامیہ سے مندرجہ ذیل حضرات کو چنا گیا ہے۔

جناب اشتیاق حسین رکن الدین صاحب

 جناب محمد اقبال سعیدی صاحب

جناب ولکی محمد اسلم صاحب

 جناب محمد نوفل دا مودی صاحب

جناب محمد زبیر جوکاکو صاحب

جناب عجائب شبیر صاحب

جناب محی الدین جیلانی شاہ بندری صاحب

 جناب دا مودی محمد اصف صاحب

جناب سہیل عرشی صاحب

جناب مولانا  محمد جعفر فقہی بھاؤ ندوی صاحب

 

 

واضح رہے کہ نوائط محفل کے دس اساسی ممبران ہیں جن میں پانچ باحیات ہیں جبکہ بقیہ پانچ افراد مرحوم ہوچکے ہیں ۔

ان میں جناب عبدالرحمٰن باطن صاحب مرحوم،جناب محمد علی پرواز صاحب مرحوم، جناب  عبداللہ رفیق صاحب مرحوم ، جناب  اسماعیل چیڈو باپا شابندری صاحب مرحوم اور  جناب   عبداللہ لنکا صاحب مرحوم ہیں ۔اللہ ان تمام کو غریق رحمت فرمائے۔

اسی طرح باحیات اساسی ممبران مندرجہ ذیل ہیں ۔

 جناب عتیق الرحمان شاہ بندری صاحب

جناب محتشم عبدالرحمن جان صاحب

جناب مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب

 جناب سید سمیع اللہ برماور صاحب

 جناب محمد مصطفی تابش صاحب

انتخابات میں حصہ لینے والے خواہش مند امیدوار کو اپنا فارم داخل کرتے وقت ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر بھی جمع کرنی ضروری ہوگی۔امیدواری فارم 3 فروری سے 12 فروری تک دیا جائے جبکہ  فارم کے اندراج کی آخری تاریخ 14 فروری رکھی گئی ہے اور  اس کے بعد 15 فروری کو  امیدواروں کو اپنے فارم واپس لینے کا موقع رہے گا اور امیدواروں کی حتمی فہرست اگلے روز یعنی 16 فروری کو جاری کی جائے گی۔

اس تعلق سے مزید جانکاری کے لیے الیکشن کمشنر جناب جیلانی شابندری صاحب سےیا پھر ان کے معاونین جناب عجائب شبیر صاحب سے اور جناب اسلم ولکی صاحب  مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

جناب جیلانی شابندری  صاحب:

۹۵۳۵۳۵۳۴۰۰

جناب عجائب شبیر صاحب:

۹۷۴۱۳۷۵۳۳۸

جناب اسلم ولکی صاحب:

۹۷۴۰۸۵۹۹۹۵