دسویں دور کی بات چیت بھی رہی بے نتیجہ، حکومت نے نہیں مانی بات!
01:53PM Wed 20 Jan, 2021
حکومت نے ایک سال کے لیے قوانین ملتوی کرنے کی رکھی تجویز، کسانوں نے کیا مسترد
کسان لیڈران اور مودی حکومت کے درمیان جاری میٹنگ ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہو گئی ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مرکزی وزراء نے کسان لیڈروں سے کہا کہ وہ ایک سال کے لیے قوانین کو ملتوی کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ کسانوں کی غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔ لیکن کسان لیڈروں نے قانون واپسی کے علاوہ کسی دیگر متبادل پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔
کسان تحریک میں شامل ہونے والوں کو ہی آر ایل ڈی دے گی الیکشن ٹکٹ: جینت چودھری
آر ایل ڈی سربراہ جینت چودھری نے ایک تقریب کے دوران اعلان کیا ہے کہ اس بار الیکشن میں آر ایل ڈی کا ٹکٹ صرف ان لوگوں کو ملے گا جو کسان تحریک میں شامل ہوں گے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ایک رجسٹر بنا کر رکھ لو اور اس میں ٹکٹ پانے والے لیڈروں کے نام لکھ کر دے دینا۔ جو دھرنے میں آئے ہوں گے انہی کو وہ الیکشن میں ٹکٹ دیں گے۔
وہی میٹنگ، وہی منسٹرز، وہی پرانی باتیں! لگتا ہے ایک دور کی بات چیت اور ہوگی!‘
کسان لیڈران نے کہا کہ وہی میٹنگ اور مقام، وہیں منسٹرز اور وہی پرانی باتیں ہو رہی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک مرحلہ کی بات چیت اور ہوگی۔ پنجاب کے کسانوں نے کہا کہ وقت، ادارہ اور باتیں وہیں ہیں، ایک میٹنگ اور ہو سکتی ہے۔ کسانوں نے آج بھی وقفہ کے دوران لنگر سے لایا ہوا کھانا ہی کھایا۔