جی ڈی ایس لیڈر کمار سوامی  کی قیادت میں کل پنچ رتنا یاترا پہنچ رہی ہے بھٹکل

04:16PM Wed 8 Feb, 2023

بھٹکل:8؍ فروری (بھٹکلیس نیوز بیورو )  ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کل بروز جمعرات 9فروری کو جےڈی ایس لیڈر  اور سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی کی قیادت والی پنچ رتنا  یاترا بھٹکل پہنچ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  جےڈی ایس کی پنچ رتنا یاتر ا  کل 9فروری کو شام 3بجے ہوناور، کاسرکوڈسرکل ، ماوین کٹا، مرڈیشور ہوٹل ہائی لائنڈ ، مرڈیشور گیٹ، بستی اترکوپا کراس، شرالی ، تنگنگنڈی کراس ہوتے ہوئے  بھٹکل شمس الدین سرکل  پہنچے گی اور یہاں سے ہوتےہوئے پرانے بس اسٹائنڈ کے قریب واقع میدان میں داخل ہوگی ۔ جہاں شام 6بجے بڑے پیمانےپر جلسہ کا انعقاد ہوگا۔ اس اجلاس میں عوام سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔