کوزی کوڈ ہوائی اڈے پر N-95ماسک میں سونا اسمگل کرتے ہوئے ایک بھٹکلی شخص گرفتار

02:35PM Wed 30 Sep, 2020

کوزی کوڈ: 30 ستمبر، 20 (ذرائع) کوزی کوڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج بھٹکل کا ایک شخص دو لاکھ کی مالیت کا 40 گرام سونا اسمگل کرنے کے دوران گرفتار ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ شخص دبئی سے کوزی کوڈ پہنچا تھا اور اس نے N95 ماسک میں سونا چھپا رکھا تھا۔ خیال رہے کہ کالی کٹ اور تری ونت پورم کے ہوائی اڈوں میں آئے دن اس طرح کے معاملات سامنے آتے رہتے ہیں۔ اس سے پہلے ستمبر میں سعودی عربیہ سے لوٹ رہے ایک شخص کو ائیرپورٹ انتظامیہ نے گرفتار کیا تھا جو پریشر کوکر میں چالیس لاکھ کی مالیت کا سونا چھپا کر لارہا تھا جس کے دو دن بعد ہی کری پور ہوائی اڈے پر ایک کلو سونا ضبط کیا گیا تھا۔   ائیر پورٹ انتظامیہ کے مطابق کورونا مہاماری کے بعد دی گئی چھوٹ کے دوران اس طرح کے معاملات زیادہ دیکھنے میں آرہے ہیں جس کے بعد سے جانچ میں سختی برتی جارہی ہے۔