ڈاکٹر نینا بھٹکل کی نئی اسسٹنٹ کمشنر مقرر: ممتا دیوی کا ہوا تبادلہ

03:52PM Mon 3 Jul, 2023

بھٹکل: 3 جولائی 23 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں پچھلے کچھ سال سے اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ممتا دیوی کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر وجیاپور میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بیلاری کی چیف ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ڈاکٹر نینا این (کے اے ایس جونیر گریڈ)  کو اسسٹنٹ کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ ممتا دیوی(آئی اے ایس)  نے بھٹکل  میں قریب دو سال تک اے سی کے فرائض انجام دیے اور اس دوران میں وہ یہاں کے عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کافی کامیاب رہیں۔ فی الحال ان کو کہیں پر چارج نہیں دیا  گیا ہے۔