بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی اور ان کے ساتھیوں نے ملائم سنگھ کو پیش کی خراج عقیدت
02:00PM Mon 10 Oct, 2022

بھارت جوڑو یاترا کے دوران ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر راہل گاندھی اور ان کے ساتھیوں نے ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے بانی اس قدآور لیڈر کو خراج عقیدت پیش کی۔ اس دوران راہل گاندھی اور دیگر پدیاتریوں نے کچھ دیر تک خاموشی بھی اختیار کی۔
ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر یوپی حکومت کا تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان
اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا، ''ملائم سنگھ یادو جی کی موت بہت افسوسناک ہے۔ ان کی موت پر اتر پردیش حکومت نے تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔