شیرور ٹول ناکہ پر  ہوئے حادثے میں زخمی چار افراد ہلاک

02:09PM Wed 20 Jul, 2022

بھٹکل  : 20 جولائی،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہوناور شری دیوی اسپتال سے مریض کو لے کر کنداپور جارہی ایک ایمبولینس آج عصر کے وقت شیرور ٹول ناکہ پر لگے کھمبے سے ٹکرا کر  پلٹ گئی تھی  جس میں ایمبولینس پر سوار چار افراد شدید زخمی تھے ۔ تاہم اب خبر ملی ہے کہ ایمبولینس پر سوار چاروں افراد کا انتقال ہوگیا ہے جبکہ ایمبولینس ڈرائیور اور ٹول ناکہ کا ملازم بھی  شدید زخمی ہے جسے کنداپور اسپتال میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مرنے والوں کی شناخت  ہوناور ہاڈین بال کے رہنے والے  لوکیش نائک اس کی اہلیہ گیتا نائک اور ایمبولینس میں موجود دیگر افراد میں گجانن نائک اور منجوناتھ نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔