مولانا سید بلال عبدالحی حسنی ندوی ندوۃ العلماء کے ناظم منتخب

04:52PM Sat 15 Apr, 2023

لکھنو: 15 مارچ،2023 (پریس ریلیز)  حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کے بعد ندوۃ العلماء کی نظامت کے عہدے پر  مولانا سید بلال عبدالحی حسنی ندوی کو فائز کیا گیا ۔ ریلیز کے مطابق  مجلس نظامت کے اراکین نے ناظم ندوۃ العلماء کے لیے بالاتفاق مولانا بلال عبدالحئی حسنی ندوی کو منتخب کیا  گیا ہے۔ واضح رہے کہ حضرت مولانا بلال عبدالحئی حسنی ندوی مولانا محمد الحسنی  ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند ہیں اور مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی (مولانا علی میاں) رحمۃ اللہ علیہ کے بڑے بھائی ڈاکٹر عبدالعلی صاحب کے پوتے ہیں۔مولانا حمزہ حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کے بعد حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ نے انہیں ناظرِ عام مقرر کیا تھا اور اس وقت سے مولانا بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ  یہ ذمہ داری انجانم دے رہے تھے۔ حضرت مولانا سید عبداللہ حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کے بعد  سے کل ہند پیامِ انسانیت کے جنرل سکریٹری کے عہدہ پر  بھی فائز ہیں۔