ریاست میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے بعد بھٹکل  تعلقہ میں پولس محکمہ نے بڑھائی چوکسی۔ ماسک نہ لگانے والوں پر لاگو کیا جرمانہ

04:25PM Mon 17 Jan, 2022

بھٹکل: 17 جنوری، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ریاست میں  آئے دن ہر روز  کورونا کے معاملات میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے سخت احکامات جاری کر دیے ہیں اور کویڈ اصولوں کی پابندی کرنے کی تاکید کی ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے آج بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور،شرالی اور بھٹکل میں پولس محکمہ کی طرف سے ماسک کی جانچ کی گئی جس کی خلاف ورزی کرنے پر تقریباً 150 افراد کو ایک ایک سو روپیے کا جرمانہ لگایا گیا ۔ اس موقع پر پولس  اہلکار شہر کے اہم نکڑوں پر پورے دن ماسک کی جانچ کے لیے تعینات دیکھے گئے۔ واضح رہے کہ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں27,156 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔