ریاستی وزیر اعلی بی ایس ایڈی یورپا کو  پھر ایک بار ہوا کورونا: اسپتال میں کیا گیا بھرتی

12:37PM Fri 16 Apr, 2021

بینگلورو: 16 اپریل، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا کے بڑھتے معاملات پر روک لگانے کے لیے منعقد ایک خصوصی نشست کے چند گھنٹوں بعد ہی ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کی کورونا رپورٹ پوزیٹیو موصول ہوئی ہے جس کے بعد انہیں شہر کے منی پال اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے سوشیل میڈیا اکاؤنٹ  کے ذریعے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وہ بالکل تندرست ہیں۔ انہوں نے دو  دن پہلے کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس میں ان کی رپورٹ نگیٹیو نکلی تھی، تاہم  آج سخت بخار کے بعد پھر ایک بار انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا جس کے بعد انہیں کورونا لاحق ہونے کا پتہ چلا۔ انہوں نے کہا ہے اس دوران جو بھی ان کے رابطے میں آئے ہیں وہ خود سے کورنٹائن ہوجائیں۔ خیال رہے کہ سال گذشتہ  اگست میں ان کی کورونا رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد انہیں  اسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا جہاں سے وہ کورونا کو شکست دے کر نکلے تھے۔ یاد رہے کہ جمعرات کو ریاست میں کورونا کے سب سے زیادہ 14738 نئے معاملات ریکارڈ ہوئے تھے۔