مرکز النوائط ابو ظبی کے ممبران نے مل کر  سادگی سے منائی عید کی خوشیاں

03:47PM Sun 23 Apr, 2023

ابو ظبی : 23 اپریل، 2023 (راست) مر کز النو ئط ابو ظبی کے ممبران نے گذشتہ سال کی طرح امسال بھی اپنی عید مِلن کی تقریب فضول خرچی سے بچتے ہوئے نہایت ہی سادگی کے ساتھ منائی۔ تفصیلات کے مطابق عید کی دوگانہ الیکٹرا اسٹریٹ پر واقع جامعہ مسجد میں ادا کی گئی ۔ نماز کے فورا بعد مد ینہ زائد میں ہوٹل پاینور میں ممبران و اہل و عیال کے لیے مرکز کی طرف سے ناشتے کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے کم و بیش 180 افراد لطف اندوز ہوئے۔ آخر میں ممبران کی طرف سے بچوں میں عیدی تقسیم ہوئی اور نہایت ہی سادگی کے ساتھ عید کی خوشیاں قومی تہذیب کے ساتھ منائی گئ۔ خیال رہے کہ مركز النوائط ابو ظبي كا شمار بيرون بھٹکل کی قدیم ترین جما عت میں ہوتا ہے۔ خلیج کی جماعتوں میں مرکز النوائط ابو ظبی اپنی ایک منفرد پہچان رکھتی ہے۔