بھٹکل مسلم جماعت بینگلورو کی اگلی میعاد کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب
03:35PM Sun 28 Nov, 2021

بھٹکل: 28 نومبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مسلم جماعت بینگلور کی اگلی پانچ سالہ میعاد 2021-25کے لیے نئے عہدیدارا ن کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔
جس کے مطابق جناب ایس ایم آفتاب صدر، جناب اشرف شابندری نائب صدر اول، جناب سہیل پٹیل نائب صدر دوم، جناب فیضان برماور جنرل سکریٹری ، جناب آفاق کولا سکریٹری اول، جناب ابوبکر صدیق سکریٹری دوم، جناب عبدالواجد کولا خازن اور جناب حمدان معلم محاسب منتخب کیے گئے ہیں۔
ادارہ بھٹکلیس ان تمام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تمام کو خلوص کے ساتھ قوم و ملت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
