جدہ سڑک حادثہ میں بیندور کے نوجوان کا انتقال: گنگولی کا نوجوان ہوا زخمی

11:48AM Thu 24 Sep, 2020

جدہ: 23 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سعودی عرب کے شہر دمام سے طائف جانے کے دوران آج ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں پڑوسی ضلع اڈپی کے بیندور گولی ہولے کے رہنے والے افتخار احمد کی موت واقع ہوگئی ہے جبکہ اس کے ساتھ موجود گنگولی جامعہ محلہ کے رہنے والے سرفراز مالی زخمی ہوئے ہیں جنہیں جدہ کے اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ دونوں طائف میں اپنے دوست سے ملاقات کے بعد  کار پرسوار ریاض سے جدہ جانے کے لئے نکلے تھے جس کے بعد ایک تیز رفتار کار ان کی کار سے ٹکراگئی۔ بتایا گیا ہے کہ کار کو سرفراز ڈرائیونگ کررہے تھے ، ٹکر لگتے ہی  کار پوری طرح گھوم گئی جس سے افتخار کو شدید چوٹ لگی اور  وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں گنگولی کے سرفراز کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں، ان کی کمرکو شدید چوٹ لگی ہے اورانہیں آپریشن کے لئے لے جایاگیا ہے، ان کے سر کے ساتھ ساتھ  ہاتھ اور پیر کو بھی چوٹ لگی ہے ۔اللہ ان کے آپریشن کو کامیاب بنائے۔