Monsoon Fury! Bhatkal National Highway Disappears Under Water!

07:11PM Sun 7 Jul, 2024

بھٹکل: 7 جولائی،2024 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع میں گذشتہ چار دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کل سنیچر کے روز ذرا  دھیمی بارش کے بعد  آج اتوار کی صبح سے ضلع کے اکثر تعلقوں میں زوردار بارش ریکارڈ کی گئی ہے  اور مغرب تک بارش  تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

بارش کی وجہ سے معمول کے مطابق قومی شاہراہ تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے تو محلوں میں بھی کئی ایک سڑکیں زیر آب آگئی ہیں ۔ اس دوران کئی علاقوں سے  ڈرینیج کے لیے کھودی گئی نالیوں کے دھنسنے کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں ۔اس سے ایک طرف گاڑیوں کا گزرنا مشکل ہوگیا ہے تو دوسری طرف پیدل چلنے والوں کو جان ہتھیلی پر رکھ کر گزرنا پڑ رہا ہے۔

ضلع اتر کینرا کی ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا نے بھاری بارش کو دیکھتے ہوئے احتیاطی طور پر کل 8 جولائی کو ضلع  کے تمام اسکولوں اور پی کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔