دیوالی کے موقع پر مہنگائی کا تحفہ!۔ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، کمرشیل سلنڈر 265 روپئے ہوا مہنگا

03:08PM Tue 2 Nov, 2021

نئی دہلی : 2 نومبر،2012 (ایجنسی ) ہندوستان میں دیوالی سے پہلے عام عوام کو مہنگائی کا ایک بار پھر جھٹکا لگا ہے۔  پٹرول اور ڈیزل کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں 265 روپئے فی سلنڈر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم قیمتوں میں اضافہ کمرشیل سلنڈروں میں کیا گیا نہ کہ گھریلو استعمال کے سلنڈروں پر ۔ گھر یلوایل پی جی کی قیمتوں میں کوئی تبد یلی نہیں ہوئی۔اس اضافے کے بعد دہلی میں تجارتی سلنڈر کی قیمت 2000 روپے سے تجاوز کر گئی۔  پہلے اسے 1,733 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔ ممبئی میں 19 کلو کا کمرشیل سلنڈر پہلے 1,683 روپے میں فروخت ہوا تھا۔ اس اضافے کے بعد اب اس کی قیمت 1,950 روپے ہے۔کولکتہ میں 19 کلو کے کمرشیل سلنڈر کی قیمت اب 2,073.50 روپے ہیں اور چنئی میں اس کی قیمت بڑھ کر 2,133 روپے ہوگئی ہے۔ گھریلو استعمال کیلئے بنائے گئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبد یلی نہیں ہوئی ۔ قومی راجدھانی دہلی میں 14.2 کلوگرام کا بغیر سبسڈی والا ایل پی جی سلنڈر 899.50 روپے میں فروخت ہوتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گھر یلو ایل پی جی کی قیمتوں میں 6 اکتوبر کواضافہ کیا گیا تھا۔ کولکتہ میں 14.2 کلوگرام گھر یلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 926 روپے ہے جبکہ چنٹی میں اس کی قیمت 915.50 روپے ہے ۔