اسلامیہ اینگلو اردوہائی اسکول کے طالب علم پول والٹ میں قومی سطح کے لئے منتخب

02:07PM Wed 22 Feb, 2023

بھٹکل: 22 فروری، 2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) میسور میں منعقد ہوئے  ہائی اسکول کے ریاستی سطح کے کھیل مقابلوں میں اسلامیہ اینگلواردو ہائی اسکول(آئی اے یو ایچ ایس) دسویں جماعت کے طالب علم محمد طہ ابن حضرت علی نے پول والٹ میں دوسرا مقام حاصل کرکے قومی سطح (نیشنل لیول)کے لئے منتخب ہوکرریاستی سطح پر اسکول وادارہ کے ساتھ ساتھ شہر کا نام روشن کیا ہے۔ واضح رہے کہ  میسور میں منعقد ریاستی سطح کےکھیل مقابلوں میں اس اسکول سے  الگ الگ مقابلوں میں کل چار طلبہ نے شرکت کی تھی۔ اس موقع پر انجمن کے انتظامیہ اور عہدیداران، ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ نے اس طالب علم  اور ان کے فیزیکل انسٹرکٹرجناب رضا نپانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اگلے مراحل میں کامیابی کی دعا کی ہے۔