برازیل: نائٹ کلب میں آتشزدگی، ایک سو اسی ہلاک

03:09PM Sun 27 Jan, 2013

برازیل: نائٹ کلب میں آتشزدگی، ایک سو اسی ہلاک برازیل میں پولیس حکام کے مطابق ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم ایک سو اسی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جنوبی برازیل میں سانتا مرایا شہر میں واقع کِس نائٹ کلب میں آگ اس وقت لگی جب سٹیج پر موجود بینڈ نے آتش بازی کا مظاہرہ شروع کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق نائٹ کلب سے نکلنے کا صرف ایک ہی راستہ تھا۔ آگ پر قابو پایا لیا گیا ہے اور نائٹ کلب سے لاشوں کو نکالا جا رہا ہے۔  

حکام کے مطابق زیادہ تر اموات زہریلے دھوئیں کے باعث ہوئیں ہیں اور سینکڑوں افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آگ بجھانے والے محکمے کے چیف گوئڈو دی میلو نے مقامی میڈیا سے بات کرتا ہوئے کہاکہ’فائر سروس متاثرہ نائٹ کلب میں ابھی لاشوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے اور ابھی ہلاکتوں کی حمتی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا سکتا ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ کے بعد کلب میں افراتفری کے باعث کچلے جانے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ جائے حادثہ پر موجود ایک مقامی صحافی کے مطابق نائٹ کلب میں دو ہزار لوگوں کی گنجائش ہے اور یہ سنیچر اور اتوار کی رات کو پوری طرح سے بھرا ہوا تھا۔ فائر بریگیڈ کے عملہ متاثرہ نائٹ کلب میں امدادی سرگرمیوں کے لیے اس کی دیواروں کو توڑ کر اندر داخل ہوا۔ BBC