بھٹکل میں زبردست بارش کے بعد شمس الدین روڈ پر نالیاں بند ہونے سے سڑک پر ہی رکا ہوا ہے پانی: لوگوں کو گھروں سے نکلنے میں ہورہی تکلیف
05:15AM Mon 10 Aug, 2020
بھٹکل: 10 اگست، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں ایک ہفتے سے جاری زبردست بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔
اس دوران گزشتہ 24 گھنٹوں سے یہاں مسلسل بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہونا بھی شروع ہوگیا۔ ادھر نوائط کالونی کے شمس الدین روڈ پر نالیوں کی صفائی ٹھیک طریقے پر نہ ہونے کے سبب پانی کی نکاسی نہیں ہوپارہی ہے نتیجے میں پانی سڑک پر ہی جمع ہونا شروع ہوگیا ہے۔
ادھر کے عوام نے بھٹکلیس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ میونسپال حدود میں آتا ہے لیکن یہاں بارش سے پہلے صحیح طریقے پر نالیوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب پانی نالیوں سے نکل نہیں پارہا ہے اور جمع ہوکر سڑکوں پر پھیل کر گھروں میں تک داخل ہورہا ہے جس سے انہیں کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔
ادھر کے عوام نے میونسپالٹی کے ذمہ داران سے درخواست کی ہے کہ وہ معاملہ بگڑنے سے پہلے اس جانب توجہ دیں اور نالیوں کی صفائی کرکے پانی کی نکاسی کو آسان بنائے۔
واضح رہے کہ بھٹکل میں اس سال بارش سے پہلے ہی کئی مقامات پر نالیوں کی صفائی کی گئی تھی جس کے سبب سابقہ سالوں کے مقابلے اس سال پانی کا جمع ہونا کم ہوگیا تھا، لیکن اب بھی دو چار مقامات ایسے نظر آرہے ہیں جہاں نالیوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب پانی جمع ہورہا ہے اور لوگوں کے لیے مشکل کا سبب بن رہا ہے، امید ہے کہ انتظامیہ اس سلسلہ میں بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کرے گی۔