ممبئی میں تیز بارش، جگہ۔جگہ سڑکوں پر بھرا پانی، ٹرینیں رد ہونے سے گھنٹوں پھنسے رہے لوگ
06:15AM Wed 23 Sep, 2020
ممبئی: 23 ستمبر، 20 (ذرائع) مہاراشٹراکی راجدھانی ممبئی میں گذشتہ رات سے موسلا دھار بارش کے چلتے جگہ جگہ پانی بھر گیا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھاری بارش کی وجہ سے سڑکیں تالاب کی مانند ہوگئیں اور لوگوں کی گاڑیاں سڑک پر ہی پھنسی ہوئی ہیں۔ اس دوران پولیس بارش میں پھنسے لوگوں کو مقامی افراد کی مدد سے باہر نکال کر انہیں محفوظ مقام پر پہنچا رہی ہے۔ ادھر دوسری طرف ممبئی میں موسلا دھار بارش (Mumbai Rain) نے ٹرینوں کے آمد و رفت کو بھی متاثر کیا۔
بھاری بارش کے نتیجے میں انتظامیہ نے بس اور ریل خدمات کو فوری طور پر روک دیا ہے جبکہ تیز بارش کی وجہ سے ایک طرف جہاں ٹرین نہیں آرہی تھی اس کی وجہ سے بہت سے لوگ اسٹیشن پر ہی پھنسے ہوئے تھے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بدھ کے روز ممبئی میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ نے ابر آلود اور تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
شہر کے کئی حصوں میں پانی بھرنے کے سبب اور تیز بارش کے بعد ایمرجنسی خدمات کو چھوڑ کر سبھی پرائیویٹ اور سرکاری دفتروں کی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
منگل کی دیر رات ہوئی بارش اور پانی کی بھرمار کے سبب سینٹر ریلوے نے کئی ٹرینوں کو رد کردیا ہے اور کچھ ٹرینوں کے راستے ڈائیورٹ کر دیئے گئے ہیں۔
سنٹرل ریلوے نے کہا ہے کہ سائن۔کرلا ، چونا بھٹی۔کرلا اور مسجد میں مسلسل بارش اور پانی کے بھرنے کے باعث سینٹرل ریلوے پر سی ایس ایم ٹی CSMT تھانہ / سی ایس ایم ٹیCSMT۔ واشی کے درمیان خدمات معطل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شٹل سیوا تھانہ۔کلیان اور اس سے آگے واشی اور پنول کے درمیان چل رہی ہے۔ لمبی دوری کی اسپیشل ٹرینوں کو شیڈول کیا جارہا ہے۔
اتنا ہی نہیں ایشیاء کے سب سے بڑی سونے (Gold) کی مارکیٹ جھویری بازار کے سونے کی دکانوں میں بھی پانی گھس گیا۔ اس کے ساتھ ہی ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے کے علاقے میں پانی بھرا ہوا ہے۔