کوسموس اسپورٹس سینٹر کی طرف سے تعلقہ لیول کبڈی ٹورنامنٹ کا آغاز
04:21PM Wed 3 Feb, 2021
بھٹکل: 3 فروری،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کوسموس اسپورٹس سینٹر کی طرف سے آج عشاء کے بعد سے تعلقہ لیول ضیاء میموریل کبڈی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوچکا ہے۔
اس کی افتتاحی تقریب آج عصر بعد قومی شاہراہ سے متصل بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی کے میدان میں منعقد ہوئی جہاں کوسموس کے ذمہ داران سمیت مجلس اصلاح و تنظیم اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ کوسموس نے یہ ٹورنامنٹ اپنے مرحوم کھلاڑی ضیاء اللہ شابندری کی یاد میں رکھا ہے اور اس ٹورنامنٹ کو ان ہی سے موسوم کیا ہے جس میں قریب 25 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 55,555 روپئے نقد، رنرز اپ ٹیم کو 25,555 روپئے نقد، تیسرا مقام پانے والی ٹیم کو 15,555 روپئے نقد دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ آل راؤنڈر، بیسٹ رائیڈر، بیسٹ ڈفینڈر، ایمرجنگ پلیئیر اور بیسٹ ڈسپیلین ٹیم کا ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔