رابطہ سوسائٹی کی طرف سے  ٹری پارک  کو دی گئی مختلف سہولتیں: آج ہوا افتتاح 

03:11PM Wed 2 Feb, 2022

بھٹکل: 2 فروری،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ساگر روڈ پر واقع ٹری پارک  میں کویڈ کی وجہ سے بہت سار ی چیزیں خراب ہوگئ تھی اور حکومت بھی اس طرف کوئی خاص توجہ نہیں دے رہی تھی،    جس کو دیکھتے ہوئے  ٹری پارک کے ذمہ داران نے رابطہ سوسائٹی سے پارک کا دورہ کرکے تعاون کی درخواست کی تھی۔ اسی پر مدد کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے بھٹکل مسلم خلیج کونسل (بی ایم کے سی) نے وہاں انٹر لاک، بیت الخلاء اور دیگر چیزوں کا رینیویشن کرکے پارک کی خوبصورتی میں اضافہ کیا ۔ اس کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہوئی تھی جس میں آر ایف او اور سی اے ایف سمیت  رابطہ سوسائٹی کے سکریٹری جنرل جناب   عتیق الرحمٰن منیری ، جناب محی الدین رکن الدین، جناب مناظر احسن سکری، جناب جیلانی محتشم اور جناب عنایت اللہ شابندری وغیرہ موجود رہے۔ اس موقع پر عتیق الرحمٰن منیری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام رابطہ نے عوام کے فائدے کے لیے اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے  کیا ہے جس سے عوام کو فائدہ اٹھانا چاہئےانہوں نے آئندہ بھی شہر کی ترقی کے لیے رابطہ کا تعاون حاصل ہونے کی بات کہی۔ عنایت اللہ شابندری صاحب نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فوریسٹ محکمہ کو  پارک کو خوبصورت بنانے میں دلچسپی دکھانے کی بات کہی ۔