کرناٹک اسمبلی انتخابات: ووٹوں کی گنتی کا ہوا آغاز۔ دوسرے راؤنڈ میں بھی بھٹکل حلقے سے سنیل نائک آگے
03:38AM Sat 13 May, 2023

بھٹکل: 13 مئی،2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک میں 10 مئی کو ہوئے اسمبلی انتخابات کے رائے دہی کا فیصلہ آج سامنے آرہا ہے۔آج صبح 8 بجے سے رائے شماری کا آغاز ہوا۔ شروعاتی رجحانات بھی بس اب سے تھوڑی ہی دیر بعد سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔ ووٹوں کے گنتی کے مراکز پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ بتادیں کہ، 224 سیٹوں پر ہوئی ووتنگ کے بعد 2615 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم مشین میں گزشتہ بدھ کو قید ہوگئی تھی۔ اس سال کا الیکشن کافی دلچسپ اس لیے بھی ہے کیونکہ بی جے پی 38 سالوں کی روایتوں کو توڑ کر اقتدار میں ایک مرتبہ پھر واپسی کرنے کے لیے تیاری کررہی ہے، وہیں کانگریس نے بھی پوری طرح بی جے پی کو بے دخل کرکے اقتدار پر قبضے کے لیے کمر کس لی ہے۔
وہیں ایگزٹ پول کی بات کریں تو زیادہ تر ایگزٹ پول میں کرناٹک میں کانگریس کی حکومت بننے کے اشارے دئیے گئے ہیں، وہیں بی جے پی کو دوسرے نمبر پر دکھایا جارہا ہے۔ جے ڈی ایس کو کنگ میکر کے رول میں بھی بتایا جارہا ہے۔ زیادہ تر پولس سہ رخی اسمبلی کی جانب اشارہ کررہے ہیں۔
بھٹکل اسمبلی حلقے سے نو امیدوار میدان میں ہیں جن میں اب تک بی جے پی امیدوار سنیل نائک 8387 ووٹ حاصل کرکے بڑھوتری بنائے ہوئے ہیں جبکہ کانگریس امیدوار منکال وئیدیا 7027 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔