بھٹکل بدریہ کالونی میں مکتب جامعہ اسلامیہ کی نئی عمارت کا افتتاح

03:11PM Sun 24 Oct, 2021

بھٹکل: 24 اکتوبر، 2021    (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل موسی نگر بدریہ کالونی کے طلبہ کے لیے گزشتہ تین سالوں سے مسجد بدریہ میں تعلیمی نظام چل رہا تھا ۔ اب مکتب کی عمارت بدریہ کالونی میں بن کر مکمل ہوچکی  جس کا افتتاح آج بعد نماز عصر عمل میں آیا۔ اس موقع پر علماء کرام نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر خطابات بھی دیے ۔ ڈائس پر ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل جناب شابندری شفیع صاحب، صدر جامعہ مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب، مہتمم جامعہ مولانا مقبول کوبٹے ندوی صاحب، قاضی جماعت المسلمین جناب مولانا عبدالرب خطیبی ندوی صاحب اور دیگر حضرات موجود تھے۔