کائیکنی قومی شاہراہ سے متصل بس اسٹانڈ کی سہولت فراہم کرنے بلاک کانگریس نے دیا میمورنڈم
01:42PM Fri 26 Nov, 2021

بھٹکل: 26 نومبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کائیکنی بستی قومی شاہراہ پر دو نوں جانب بس اسٹانڈ کی سہولت نہ ہونے کے سبب عوام اور خاص کر طلبہ کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ ایسے میں سڑک کے قریب بس کے انتظار میں بڑی تعداد کے کھڑے رہنے سے سڑک حادثات کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔
اسی خطرے کو بھانپتے ہوئے بھٹکل بلاک کانگریس نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر آج بھٹکل تحصلدار کی مناسبت سے ڈی سی کو میمورنڈم سونپا ہے۔
اس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ یہاں ترن مکی، سدتے، اترکوپا، کائیکنی وغیرہ سے طلبہ آکر بس چڑھتے ہیں اور واپس اترتے بھی ہیں لیکن یہاں پر بس اسٹانڈ نہ ہونے سے ان کو شاہراہ پر ہی کھڑا ہونا پڑ تاہے جس سے وہ ا یک طرف بارش ، دھوپ وغیرہ سے بھی متاثر ہورہے ہیں تو دوسری طرف سڑک حادثات کا بھی خطرہ لگا رہتا ہے۔
دیے گئے میمورنڈم میں ڈی سی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کریں۔
