مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی جانب سے کل منعقد ہورہا ہے ميگا ووٹر رجسٹریشن کیمپ: نوجوانوں سے خصوصی طور پر فائدہ اٹھانے کی اپیل

01:33PM Sat 26 Nov, 2022

بھٹکل :26 نومبر، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو)الیکشن کمیشن کی طرف سے نئی ووٹر لسٹ بنانے سے قبل اس میں ناموں کے اندراج کے لیے  کام شروع ہوچکا ہے  جو کہ 8 دسمبر،2022 تک جاری رہے گا ۔ اسی کے چلتے مجلس اصلاح و تنظیم کے زیر اہتمام اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیر انتظام کل 27 نومبر 2022  بروز  اتوار تنظیم دفتر میں میگا ووٹر رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا  جارہا ہے  جو صبح 09:30 سے شروع ہوکر عصر   04:30 تک چلے گا۔ مجلس اصلا ح وتنظیم کی طرف سے 18 سال کے نوجوان یا اس سے زیادہ عمر والے جن افراد نے اب تک ووٹرلسٹ میں اپنا نام داخل نہ کیا ہو ان سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں یہ کارروائی  انجام  دیں ۔ اس کے علاوہ ووٹر لسٹ میں پہلے سے موجود ناموں میں تصحیح (Correction) ، ایڈریس میں تبدیلی وفات پائے ہوئے افراد کے نام کو نکالنے (Delete) کا کام بھی اس دوران انجام د یا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  ووٹرلسٹ میں نام داخل کرنے کے لئے مندرجہ ذیل چیزیں ساتھ لے جائیں۔ (1) پاسپورٹ سائز فوٹو (ایک عدد) (2) برتھ سرٹی فیکٹ یا ٹی سی کی زیروکس کاپی (3) آدھار کارڈ کی زیر کس کاپی (4) والد یا والدہ کے وو ٹرائی ڈی کارڈ کی زیر وکس کاپی (5) گھر کے راشن کارڈ کی زیر وکس کاپی وفات پانے والے افراد کے نام نکالنے کے لیے (Death Certificate)  اپنےساتھ لے جائیں۔ عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ اس موقع کو غنیمت سمجھ کر اولین فرصت میں یہ کارروائی انجام دیں پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی۔