سائیکل پر بھوپال سے  پورے ہندوستان کا سفر کرنے نکلی آشا مالویہ آج پہنچی بھٹکل: خواتین میں خود اعتمادی پیدا کرنے کا رکھتی ہیں ارادہ

04:01PM Tue 13 Dec, 2022

بھٹکل: 13 دسمبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  مدھیہ پردیش کے  بھوپال سے یکم نومبر کو ملک گیر یاترا پر نکلی آشا مالویہ آج بھٹکل پہنچی جہاں  تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ مدھیہ پردیش کے  راج گڑھ ضلع کے چھوٹے سے گاوں ناٹارام کی رہنے والی 24 سالہ آشا مالویہ اس سائیکل یاترا کے ذریعےدنیا کو یہ بتانا چاہتی ہیں کہ ہندوستان میں خواتین محفوظ ہیں  جس کے لیے وہ تن تنہا سائیکل پر سوار ہوکر 20,000 کلو میٹر کا سفر  طے  کر رہی ہے، وہ چاہتی ہیں کہ خواتین کو اپنی حفاظت کے تعلق سے خود اعتمادی پیدا ہوا اور وہ ہندوستان میں اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور نہ کریں ۔ خیال رہے کہ آشا مالویہ یکم نومبر کو اپنے گاؤں سے نکلی تھی اور  43 دنوں کے بعد چار ریاستوں کو پار کرکے کاروار کے بعد آج وہ  بھٹکل پہنچی ہیں۔وہ جملہ 300 دن سائیکل پر سفر کر کے ماہ ستمبر 2023 میں دہلی پہنچ کر اپنا سفر مکمل کریں گی۔