ایس ایس ایل سی امتحان کے لیے پرانا طرز ہوگا بحال۔ تیسری لہر کی صورت میں ہوسکتی ہے امتحان کے طریقہ میں پھر سے تبدیلی
03:28PM Thu 4 Nov, 2021

بینگلورو: 4 نومبر،2021 (ذرائع) رواں سال ایس ایس ایل سی امتحان کی نوعیت کیا ہوگی اس سلسلہ میں وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس سے پہلے جس طرح ایس ایس ایل سی امتحانات کروائے گئے تھے اسی طرز پر سال 2021-22 کا امتحان کروایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کے پرچہ سوالات کو بھی پرانے طرز پر ترتیب دینے کے لیے محکمہ تعلیم کو ہدایت دی گئی ہے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ ریاست میں دیڑھ سال تک اسکول بند رہے اس وجہ سے دسویں کو چھوڑ کر تمام طلبہ کے امتحانات منسوخ کیے گئے البتہ ایس ایس ایل سی کے طلبہ کو ملٹی پل چوائس سولات کی بنیاد پر امتحانی پرچہ ترتیب دیا گیا اور امتحان میں شریک تمام طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا ۔ تاہم اب اس طرز پر امتحانی پرچے نہیں آئیں گے بلکہ کویڈ سے پہلے جس طرح سے پرچہ سوالات آتے تھے اسی طرح سے 80 نمبرات کے تحریری پرچے ہونگے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر تیسری لہر کا حملہ ہوتا ہے تو پھر مزید ایک بار امتحان کے طریقہ کو بدلنے کے تعلق سے فیصلہ لیا جاسکتا ہے ۔