بی ایم جے کالی کٹ کی جانب سے تعمیر بی ایم جے ولیج  کے دوسرے مرحلے کے مکانات کا راہل گاندھی کے ہاتھوں شاندار افتتاح

03:24PM Thu 28 Jan, 2021

کیرالہ : 28 جنوری، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کیرالہ کے وائناڈ میں بھٹکل مسلم جماعت کالی کٹ ( بی ایم جے کالی کٹ) کی جانب سے آج صبح بی ایم جے  ولیج کے دوسرے مرحلے کے مکانات ’ سی کے مینن بلاک‘  کا افتتاح  کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ہاتھوں ہوا۔ واضح رہے کہ 2019  میں ہوئی زبردست بارش کے نتیجے میں کیرالہ کے مختلف شہروں میں آئے سیلاب کی وجہ سے  کیرالہ کے  وائناڈ میں  تباہی مچ گئی تھی اور کئی مکانات  منہدم ہوگئے تھے۔ اس کے بعد بھٹکل مسلم جماعت کیرالہ کی جانب سے ان متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے انہیں مکانات تعمیر کر کے دینے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ اسی کے تحت پہلے مرحلہ میں16 مکانات تعمیر کیے گئے تھے اور اس کا افتتاح   6 اکتوبر،2019 کو ہوا تھا۔جس کے بعد مزید 12 مکانات کے لیے سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جس کا افتتاح آج عمل میں آیا۔ اس موقع پر بھٹکل مسلم جماعت کیرالہ کالی کٹ کے ذمہ داران میں سے جناب عبدالمجید جوکاکو، جناب محمد جعفر مصباح، جناب  فیاض احمد مصباح، مموٹی ٹی کے وغیرہ موجود تھے۔